منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

اگربابراعظم یہ کام کریں تو۔۔۔۔ایک اوراہم ریکارڈقائم کردینگے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیزکے خلاف شاندارکارکردگی دکھانےوالے پاکستانی بیٹسمین بابراعظم ایک اوربڑااعزازاپنے نام کرسکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اگر بابر اعظم کے پاس تیز ترین 1000ون ڈے رنز مکمل کرنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے ۔بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریزکے تینوں میچز میں سنچریاں سکور کی ہیں ، نوجوان مڈل آرڈر بلے باز اسی کارکردگی کو طول دے کر ایک روزہ کرکٹ کے تیزترین ایک ہزار رنزبنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں جس کے لیے انہیں اگلے دومیچوں میں 114 رنز بنا نے ہوں گے ۔ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ریکارڈ مشترکہ طورپر سرویوین رچرڈز، کیون پیٹرسن، جوناتھن ٹروٹ اور کوئنٹن ڈی کوک کے پاس ہے جنھوں نے 21 میچوں میں 1000 رنز مکمل کئے تھے ۔بابراعظم اگراگلے دومیچوں میں ایک میچ میں سنچری کادومیچوں میں نصف سنچریاں کرتے ہیں توان کوبھی اپنے کیرئیرمیں ایک ہزاررنزبنالیں گے توبابراعظم تیزترین ایک ہزاررنزبنانے والے پہلے پاکستانی بھی بن جائیں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ہے ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…