جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خوف یاکچھ اور۔۔ معروف بھارتی کرکٹربھی بابراعظم کے مداح بن گئے

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان اوربھارت کے درمیان ہرمحاذپرکشیدگی جاری ہے لیکن گزشتہ روزپاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان میچ کے دوران ایساٹوئیٹ کردیاکہ سب حیران رہ گئے ۔بھارتی مایہ ناز بولر اشون رویئ چندرن نےاپنے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ روایتی حریف ہونا اپنی جگہ مگر کھیل سے پیار کھلاڑیوں کو بغیر کسی مذہب، رنگ و نسل کے قریب لے ہی آتا ہے اور ایسا ہی کر دکھایا بھارتی ٹاپ بولر اشون روی چندرن نے جو پاکستانی نوجوان بلے باز بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ سے متاثر ہیں۔پاکستانی بیٹسمین بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ سے نہ صرف دنیا بھر میں اپنے مداح پیدا کیے بلکہ پڑوسی روایتی حریف کو بھی اپنا گرویدہ بنا ڈالا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بھارتی ٹاپ بولر اشون روی چندرن کا کہنا تھا کہ جب میں پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ دیکھ رہاتھاتومجھے پھرسے بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھنے کا ا نتظارتھا ہےاورجب بابراعظم نے اپنی سنچری مکمل کی تومیں مجھے بہت خوشی ہوئی اوراب میں بھی بابراعظم کے مداحوں میں شامل ہوں ۔
ڈل آرڈربلے باز بابراعظم نے ویسٹ انڈیزکیخلاف مسلسل تین میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے والے دنیاکے ساتویں جبکہ پاکستان کے تیسرے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف ظہیر عباس اور سعید انور ہی یہ کارنامہ سرانجام دے سکے تھے۔تیسرے اور آخری میچ میں 117رنزکی اننگزکی بدولت بابراعظم کا حالیہ پاک ویسٹ انڈیزسیریزمیں مجموعہ 360رنزہوگیاہے جو تین ون ڈے میچوں کی باہمی سیریزمیں زیادہ رنزکا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کے پاس تھاجنہوں نے 2013 میں بھارت کے خلاف ہوم سیریزکے تین میچوں میں تین سنچریوں سمیت 342رنزبنائے تھے۔بابر اعظم نے 117 رنزکی اننگزکی بدولت مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرکے مسلسل زیادہ میچوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کا شعیب ملک اور عمران فرحت کا قومی ریکارڈ بھی برابرکردیاہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ہے ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…