منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان نے کلین سویپ کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 136 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریزجیت لی ۔ابو ظہبی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں اظہر علی اور بابر اعظم کی سنچریوں کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 172 رنزپرآئوٹ ہوگئی اورپاکستان نے تیسراایک روزہ میچ 136زنزسے اپنے نام کرلیا۔ویسٹ انڈیزکی طرف سے وکٹ کیپر بلے باز دنیش رامدین سب سے زیادہ 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔بریتھ ویٹ نے 32، ایون لیوس 22، ڈیرن براوو 17، مارلن سیمولز13، کیرون پولارڈ 11، کپتان جیسن ہولڈر 26، الزاری جوزیف 2 جب کہ سنیل نارائن اور سلیمان بین بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے شانداری بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد نواز نے 3، وہاب ریاض 2، شعیب ملک، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کرآوٹ ہو گئے جبکہ کپتان اظہرعلی نے 101رنزبنائے اوربابراعظم نے تیسرے میچ میں بھی سنچری سکورکی اور وہ 106 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنا کرآوٹ ہوئے
شعیب ملک 5، محمد رضوان ، عماد وسیم اور محمد نواز 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ سرفراز احمد 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستانی ٹیم نے تیسراایک روزہ میچ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی جیت لی ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…