ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ویسٹ انڈیز کو ایک اور وائٹ واش کرتے ہوئے ایک روزہ درجہ بندی میں سرفہرست چار ٹیموں میں شامل ہونے کو اپنا ہدف قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہاکہ ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم سیریز جیت چکے ہیں کیونکہ ہمیں ایک روزہ کرکٹ میں ایک یونٹ کی حیثیت سے کئی اہداف حاصل کرنے ہیں اور سرفہرست چاروں ٹیموں سے ایک ہوں۔مکی آرتھر کا کہناتھا کہ ہمیں کھلاڑیوں کو ایک گروپ کی حیثیت سے اعتماد دینا ہوگا اور انھیں بہتری لانے کے لیے یاد دہانی کراتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے تعین کردہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانا ہوگا اور اسی صورت میں ہی مطمئن ہوں گے جو کہ ہم سرفہرست پوزیشن پر جاسکتے ہیں، آٹھویں نہیں بلکہ سرفہرست چارٹیموں میں شامل ہوں جبکہ اس کو برقرار رکھنے کیلئے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں بہت کام کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ اپنے اہداف کی جانب پیش قدمی کو دیکھتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے۔مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اس سیریز میں سخت دباؤ میں رکھا ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا مجھے اس وقت سب سے زیادہ خوشی ہو جب ایک روزہ درجہ بندی میں سرفہرست چار ٹیموں میں شامل ہونے کو اپنا ہدف قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہاکہ ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم سیریز جیت چکے ہیں کیونکہ ہمیں ایک روزہ کرکٹ میں ایک یونٹ کی حیثیت سے کئی اہداف حاصل کرنے ہیں اور سرفہرست چاروں ٹیموں سے ایک ہوںانہوں نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ لکھیں کہ ہم نے اچھا کھیلا ہے نہ کہ ویسٹ انڈیز نے برا کھیلا ہے کیونکہ وہ ایک اچھی ٹیم ہے اور ہم نے ان کو دباؤ میں رکھا۔ہمیں کھلاڑیوں کو ایک گروپ کی حیثیت سے اعتماد دینا ہوگااظہرعلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اظہرعلی نیٹ میں نہایت اچھی بیٹنگ کررہے ہیں ان کو صرف ایک آغاز اور وکٹ پر ٹھہرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد رنز بنیں گے۔