پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

’’ایسا کریں کہ پاکستان پر انگلی اٹھانے سے پہلے زرا اپنے گریبان میں جھانک لیں ‘‘ بھارت میں سر عام ایسا کام ہونے لگا کہ بھارتی سورما پوری دنیا میں شرم سے پانی پانی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لودھا کمیشن کی جانب سے اکانٹس منجمد کرنے کا واویلا مچانے والے بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ہی عدلیہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش شروع کردیا۔صدر اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ اکانٹس منجمد کرنے سے ادارے کی ساکھ برباد ہوگئی، نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز بھی غیریقینی کا شکار ہے، بغیر پیسوں کے ہم میچز کی میزبانی کیسے کرپائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ جسٹس لودھا کی سربراہی میں قائم پینل کی سفارشات کے نفاذ میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے، سپریم کورٹ نے ابتدا میں اسے30 اکتوبر تک سفارشات کا پہلا مرحلہ نافذ کرنے کی مہلت دی تھی، یہ وقت گزاردینے کے بعد بی سی سی آئی نے عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کردی،30 ستمبر کو ورکنگ کمیٹی اجلاس میں فل ممبران کو 2 رقوم کی منتقلی کا فیصلہ جاری کرنے کے فوری بعد ختم کردیا گیا ،مگر لودھا کمیشن نے معاملے کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے متعلقہ بینکوں کو خط لکھ کر ان دونوں ادائیگیوں سے روک دیا تھا، انوراگ ٹھاکر نے نیا پینترا بدلتے ہوئے اس صورتحال کو بورڈ کے اکانٹس منجمد کرنے سے تشبیہ دے کر نیوزی لینڈ سے سیریز کی منسوخی کا شوشہ چھوڑدیا۔میڈیا سے بات چیت میں انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ بغیر فنڈز کیلیے ہمارے لیے بورڈ کو چلاناکیسے ممکن ہوگا؟ ہم کس طرح پلیئرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ادائیگیاں کر پائیں گے؟ انھوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لے رہے بلکہ یہ رقم تو خود بورڈ کی ہے، ہمیں مطلع کیے بغیر اکانٹس منجمد کردیے گئے، اس اقدام سے دنیا کے امیرترین کرکٹ بورڈ کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ہفتے کو ہونے والے بی سی سی آئی کے خصوصی اجلاس میں حکام نے لودھا کمیٹی کی چند سفارشات کو قبول کر لیا لیکن بیشترس اہم تجاویز کو مسترد کردیا تھا، لودھا کمیشن نے بورڈ میں بڑے آفیشلز کی عمر اور مدت ملازمت کی حد مقرر کرنے کے ساتھ انھیں لگاتار دو مرتبہ ایک ہی عہدے پر منتخب کرنے پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…