منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

بھارتیوں پر سوگ طاری۔۔ سارو گنگولی بھی عقل سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔۔ ایسا بیان دے ڈالا کہ جان کر آپ کو بھی غصہ آ جائے گا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے حیران کن بات کردی ،انہوں نے کہا ہے بھارت اور پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کے حقدار نہیں،اصل نمبر ون آسٹریلوی ٹیم تھی جس نے رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا کی قیادت میں ہرجگہ ٹیسٹ میچز جیتے۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں سیریز ڈرا کرکے نمبر ون پوزیشن حاصل کی۔بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر دوبارہ نمبر ون پوزیشن پر قبضہ کرلیاجس کا باقاعدہ اعلان تیسرے ٹیسٹ کے بعدہوگا۔مگرگنگولی نے ایک نئی بحث چھیڑدی،بولے پاکستان اوربھارت دونوں میں سے کوئی نمبر ون کا حقدار نہیں،پاکستان یو اے ای اور بھارت بھارت میں ہی ٹیسٹ میچز جیت رہے ہیں،دونوں میں سے کسی نے بھی انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا یا نیوزی لینڈ میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی۔سورو گنگولی کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں اصل نمبر ون وہ آسٹریلوی ٹیم ہے جس نے اسٹیو وا اور رکی پونٹنگ کی قیادت میں ہر جگہ ٹیسٹ میچز جیتے۔2001سے2005 تک آسٹریلوی ٹیم نیسولہ سیریز میں ناقابل شکست رہی،سولہ میں سیچودہ سیریز آسٹریلیا کے نام رہی۔رکی پونٹنگ اور اسٹیو وا کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم نے بھارت، سری لنکا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سمیت ہر جگہ فتوحات سمیٹیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ٗشارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 111 رنز اور دوسرے میچ میں 59 رنز سے فتح حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کے لیے اگلے سال ستمبر تک کم از کم آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنا ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔اظہرعلی(کپتان) شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد، محمدرضوان، محمد نواز، عماد وسیم، وہاب ریاض، راحت علی اور حسن علی۔جبکہ محمد عامر یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان تیسراایک روزہ میچ 4بجے شام شرو ع ہوگا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…