پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

’’پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ‘‘ میچ سے کچھ دیر ہی قبل ہی سوئنگ کے سلطان کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سیریز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی سوئے ہوئے لگ رہے ہیں ، پاکستان ٹیم اچھا کھیل رہی ہے،جس کا کریڈٹ کوچ کو جاتا ہے، قومی ٹیم کو کلین سوئپ کرنا چاہیے۔وسیم اکرم نے کہا کہ مکی آرتھر نے کھلاڑیوں کا ڈر ختم کیا ہے،جس سے کھلاڑی کھل کر کھیل رہے ہیں ۔سابق پاکستانی کپتان نے یہ بھی کہاکہ جیت کا کریڈٹ اظہرعلی کو بھی جائے گا لیکن ان پر انفرادی پرفارمنس نہ ہونے کا دباؤ ضرور ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل آج شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا ٹیسٹ 13 سے 17 اکتوبر تک دبئی، دوسرا ٹیسٹ 21 سے 25 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شارجہ میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ٗشارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 111 رنز اور دوسرے میچ میں 59 رنز سے فتح حاصل کی۔ پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی درجہ بندی میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کو آخری ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کرنا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ 2019 میں براہ راست شرکت کے لیے اگلے سال ستمبر تک کم از کم آٹھویں پوزیشن برقرار رکھنا ہوگی کیونکہ ورلڈ کپ کے لیے میزبان انگلینڈ کے علاوہ سرفہرست سات ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کریں گی۔معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔اظہرعلی(کپتان) شرجیل خان، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفرازاحمد، محمدرضوان، محمد نواز، عماد وسیم، وہاب ریاض، راحت علی اور حسن علی۔جبکہ محمد عامر یہ میچ نہیں کھیلیں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان تیسراایک روزہ میچ 4بجے شام شرو ع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…