ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انضمام الحق کو تاریخ کا سب سے طاقتور قرار دیدیا گیا ، زبردست وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)یاد رہے کہ پی سی بی چیئرمین شہریارخان نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو چیئرمین سے منظوری لئے بغیربراہ راست چناؤکے بعد حتمی ٹیم کا اعلان کرنے کا اختیاردیدیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین شہریارخان نے چیئرمین سے منظوری حاصل کئے بغیر حتمی اسکواڈکا اعلان کرنے کا اختیار چیف سلیکٹرانضمام الحق کو دے دیاہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈمیں یہ اصول رہاہے کہ سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کو انتخاب کرنے کے بعد منظوری کیلئے چیئرمین کو بھجواتی ہے۔چیئرمین کی منظوری کے بعد ہی سلیکشن کمیٹی کسی اسکواڈکا باضابطہ اعلان کرسکتی ہے جبکہ چیئرمین کو سلیکشن کمیٹی کے منتخب کئے ہوئے اسکواڈمیں ردوبدل کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سابق کرکٹرزبھی اکثراوقات یہی مطالبے کرتے رہے ہیں کہ سلیکٹرزکوٹیم منتخب کرنے کا مکمل اختیارہوناچاہیے جس میں بورڈکے کسی اور عہدیدار کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، دوسری طرف مایہ ناز کرکٹر یونس خان نے غریب بچوں کی تعلیم کیلئے اپنا بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 ہزار مکمل ہونے پر اپنا بیٹ نیلام کروں گا، غریب بچوں کی تعلیم کیلئے اس اقدام پر انتہائی خوشی ہوگی۔پاکستان کے تجربہ کار ٹیسٹ بیٹسمین یونس خان دی سٹیزن فانڈیشن کے تحت قائم غریب بچوں کے اسکول گئے اور تعلیمی امور میں معاونت کا اعلان کیا۔
دوسری جانب اندرونی سیاست ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبی، دبئی روانگی کے وقت ہیڈ کوچ فلپ سمنز کی چھٹی سے اسکواڈ بری طرح متاثر ہوا، اس کا اعتراف آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے بھی ایک انٹرویو میں کیا۔کیریبیئن سائیڈ کو پاکستان سے یواے ای میں جاری سیریز کے تینوں ٹی 20کے بعد دونوں ون ڈے میچز میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تجربہ کار آل رانڈر ڈیوائن براوو نے کہا کہ ٹیم کی دبئی روانگی والے دن کوچ فلپ سمنز کی برطرفی نے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔براوو ٹی20 میں ناکام رہنے والی کیریبیئن سائیڈ کا حصہ رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ سیریز کے دوران ہمارے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول کی کمی رہی، سمنز نے مختصر وقت میں پلیئرز کے اعتماد کو بحال کیا تھا،ان کے جانے سے اس چیز کی کمی اسکواڈ میں نمایاں ہے، انھوں نے کہا کہ میں کھیل کیلیے بہت جذبہ رکھتا ہوں اور جب کبھی میدان میں گیا سوفیصد کارکردگی پیش کی۔البتہ حقیقت یہی ہے کہ یہ ہماری ٹیم کیلیے بڑا مشکل وقت ہے، 15 کھلاڑیوں کا سیریز کیلیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ کی برطرفی کے بعد یکجا ہوکر کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے، دنیا میں کون سا ادارہ ایسا کرے گا، سمنز کی موجودگی میں کیریبیئن عوام نے ٹیم میں مثبت علامات دیکھیں،ہم نے ان کی زیرکوچنگ ورلڈ ٹی20 کپ جیتا، ٹرائنگولر سیریز میں دو مضبوط ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایسے میں دبئی روانگی سے قبل کوچ کو ہٹانے سے یقینی طور پر کھلاڑیوں کا مورال متاثر ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ میں 12برسوں سے ٹیم میں ہوں، اس دوران سمنز کی صورت میں واحد ایسا کوچ دیکھا جس کی موجودگی میں پلیئرز کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے تھے، کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان اعتماد کا بھرپور رشتہ تھا لیکن اب یہ چیز نظر نہیں آتی، دبئی میں پلیئرز اور ٹیم انتظامیہ بھی شکست خوردہ دکھائی دیے، ہم ایک بار پھر اسکول کے بچوں کی طرح نظر آ رہے تھے، ٹیم میٹنگ میں کوئی مثبت بات سامنے نہیں آتی، حکام کو صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…