جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، یاسر شاہ کی تنزلی، چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بئی( این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ۔آئی سی سی کی طرف سے جاری کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 906 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرموجود ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین کر انہیں تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ اور خود 878 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 870 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ہی ہیں جن کے 847 پوائنٹس ہیں ۔ پاکستان کے یونس خان 845 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئرز ہیں۔ ساتویں پوزیشن آسٹریلیا کے اے سی وہوگز نے سنبھال رکھی ہے آٹھویں نمبرپر انہی کے ہم وطن ڈیوڈ وارنر ہیں انگلینڈ کے کوک نویں جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دسویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔بولرز کی فہرست میں بھی رد بدل سامنے آئی ہے جس کے مطابق 878 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے 870 پوائنٹس کے ساتھ جیمز اینڈرسن نے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ بھارت کے روی چندر ایشون 859 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر دھکیلے جاچکے ہیں۔اس سے پہلے ان کا نمبر دوسرا تھا۔ چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ ہیں جن کے 836 پوائنٹس ہیں، پانچویں نمبر پر سری لنکن اسپنر ہیراتھ ہیں جن کے 831 پوائنٹس ہیں۔ بھارت کے جدیجا نے پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ کو ایک درجے نیچے دھکیل کر چھٹی پوزیشن سنبھال لی ہے ان کے 809 پوائنٹس ہیں جبکہ تنزلی کا شکار ہونے والے یاسر شاہ 806 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ آٹھویں پوزیشن آسٹریلیا کے مچل اسٹارس کے پاس ہے نویں نمبرپر نیوزی لینڈ کے بولٹ اور ان کے ہم وطن وگنر دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ٹیسٹ آل راؤنڈر کی فہرست میں ایک بار پھر کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا ۔ بھارت کے ایشون بدستور پہلے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، تیسرے نمبرپر انگلینڈ کے معین علی ، چوتھے نمبر پر بھارت کے رویندرا جدیجا ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…