اچانک یہ کیا خبر آگئی ۔۔۔! پاکستان کے اہم ترین مہرے کے گھر سے بری خبر۔۔ میچ چھوڑ کے گھر واپس

5  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر والدہ کی شدید علالت کے باعث دبئی سے واپس پاکستان آ گئے۔ عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرمر فاسٹ باؤلر محمد عامر کی والدہ شدید علیل ہو گئی۔ والدہ کی علالت کی وجہ سے محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری سیریز کو ادھورا چھوڑ کر لاہور آ گئے۔ وطن واپسی کے باعث محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز میں دستیابی کے حوالے سے محمد عامر والدہ کی صحت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر نے والدہ کی علالت کے باعث گزشتہ ہفتے شادی کی تھی جس کے باعث انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز میں حصہ نہیں لیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میںآٹھویں پوزیشن پر آنے کیلئے تیسرے ون ڈے میں لازم فتح درکار ہے جس کیلئے قومی ٹیم نے بھر پور تیار ی کر رکھی ہے۔ پاکستان نے اس گراؤنڈ پر29ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے ، جس میں16میچوں میں اسے شکست اور 13میں فتح حاصل ہوئی۔ویسٹ انڈیز نے یہاں تین ایک روزہ میچز کھیلے اورتینوں میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز تیسرے ون ڈے کے لیےبدھ کو ابو ظہبی کے میدان پر آمنے سامنے ہو ں گی ، پاکستان کوسیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے،قومی کر کٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو چوتھی مرتبہ سیریز میں وائٹ واش کر نے کیلئے پرعزم ہے۔
ویسٹ انڈیز نے ابو ظہبی میں3 ایک روزہ میچز کھیلے اورتینوں میں اسے ناکامی کا سامناکرنا پڑا،پاکستان نے اس گراؤنڈ پر29ون ڈے کھیلے ، 16 میں شکست اور 13میں فتح گرین شرٹس کو نصیب ہوئی ،کستان کو آٹھویں پوزیشن پر آنے کے لیے تیسرے ون ڈے میں کامیابی ضروری ہے، ویسٹ انڈیز اس وقت90 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں اور پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر موجود ہے۔آخری ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی ویسٹ انڈیز کو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر دھکیل دے گی۔ستمبر 2017تک ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالی فائی کرجائیں گی، ابو ظہبی میں پاکستان کا بہترین ٹوٹل 9 وکٹوں کے نقصان پر 313رنزسری لنکا کے مقابل اورکم ترین مجموعہ 130 رنزانگلینڈ کے مقابل رہا۔ویسٹ انڈیز کا بہترین مجموعہ 9 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز اورکم ترین اسکور208 رنز پاکستان کے خلاف رہا۔ یاد رہے کہ گرین شرٹس بیٹسمین ون ڈے تاریخ میں سب سے زیادہ15بار مسلسل دو یا زائد میچوں میں سنچریاں اسکورکرنے کا کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں،جنوبی افریقہ 13ایسے کارناموں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہے۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف یواے ای سیریزکے پہلے دونوں میں بابر اعظم نے بالترتیب120اور123رنزکی اننگز کھیل کر مسلسل دویا زائد میچوں میں یہ کارنامہ سرانجام دینے والے دسویں پاکستانی بیٹسمین ہونے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں مجموعی طورپر99واں موقع تھا جب کسی بیٹسمین نے ون ڈے میچوں میں لگاتار ایک سے زائد سنچریاں اسکور کی ہوں ، ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ بار مسلسل دو یا زائد سنچریوں کے کارنامے پاکستان ہی کی جانب سے سرانجام دئیے گئے ہیں جس کے 10بلے بازوں نے سب سے زیادہ 15بار مسلسل دویازائد سنچریاں اسکورکی ہیں جن میں ظہیرعباس اور سعید انورکے مسلسل تین تین سنچریوں کے کارنامے بھی شامل ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…