ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت کرکٹ سیریز،پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ،نجم سیٹھی کے اہم اعلانات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے کیپ ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے اور تگڑا جواب دینگے،بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کے معاہدے کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں کہ پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور اس کے بعد بھارت کو میزبانی کا حق حاصل ہوگا،پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں ہو گی ، بھرپو رکوشش ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ جناح لاہور میں دوسری قومی ویمن سکول کرکٹ چمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے کہاکہ بورڈ بہت سے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جنہیں جلد سامنے لایا جائے گا ۔ موجودہ صورتحال میں ہمارے بڑے دشمن ہیں اس لئے انہیں سامنے نہیں لایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کی بھرپور کوشش ہے اور اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی بات ہوئی ہے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو معاہدے کی جو دستاویزات دی گئی ہیں ان میں لکھا گیا ہے کہ اگر وہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کا حصہ ہوئے تو انہیں لاہور میں کھیلنا ہوگا اور کئی کھلاڑیوں نے اس پر دستخط کر دئیے ہیں۔انہوں نے شاہد خان آفریدی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ شاید آفریدی سٹار ہے ۔ آفریدی دور جدید کی کرکٹ کا ہیرو ہے اور ان کے لئے جو بھی ہو سکا کریں گے۔میں پہلے بھی بتا چکاہوں کہ بورڈ بہت سے منصوبوں پر کام کر رہا ہے اور ہو سکتا ہے اس میں ان کے لئے کچھ ہو ۔ بورڈ کے چیئرمین تھوڑے بیمار تھے اس لئے ان سے بات نہیں ہو سکی ۔بورڈ چیئرمین شہر یار خان، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے متفقہ فیصلے کئے ۔ نئے کپتان ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس میں پروفیشنلز م کو ڈسٹرب نہیں کیا جا سکتا۔ایک میچ کھلانے کے لئے نئی روایت نہ ڈالی جائے تاہم شاہد آفریدی کو باعزت طور پر رخصت کیا جائے گا ۔نجم سیٹھی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ نہ کھیلنے کے بیان بارے سوال کے جواب میں میں نے اپنے کانوں سے یہ بیان سنا اور نہ ہی ابھی تک اس بارے چیئرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے ساتھ کوئی مشاورت کی ہے اس لئے میں فی الحال اس بارے کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ البتہ رواں ماہ 11سے 14اکتوبر تک کیپ ٹاؤن میں انٹر نیشنل کرکٹ بورڈ کا اجلاس ہے جس میں شہر یار کی خواہش پر پی سی بی کی نمائندگی کروں گا ۔اس کے لئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں اور وہاں پر تگڑا جواب دیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے موقف پر قائم ہے باہمی سیریز کے طے پانے والے معاہدے کے مطابق پہلی سیریز کی میزبانی پاکستان کرے گا اور اس کے بعد بھارت کو میزبانی کا حق حاصل ہوگا ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…