اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی پی ایل میں کی جانب والی کرپشن کی تحقیقات کرنے والے لودھا کمیشن نے اپنی سفارشات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔جس کے بعد اخراجات میں کمی کی صورت میں بھارت میں نڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل )میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی لودھا کمیٹی نے سفارشات پرعملدرآمد نہ کرنے پربھارتی کرکٹ بورڈ کے اکانٹ منجمد کردئیے جس کے باعث نیوزی لینڈ کا دورہ بھارت منسوخ ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اکانٹ کو منجمد کردیا ہے اور بی سی سی آئی کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ صرف روز مرہ کے کاموں کے لئے پیسے نکال سکتی ہے کمیٹی کے اس اقدام کے باعث بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے گی اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ کیویز کا دورہ بھارت منسوخ ہوسکتا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز منسوخ کرنے کے حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے باضابطہ جواب کا انتطار ہے ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ فی الحال تیسرے ٹیسٹ کے لئے اپنی تیاری جاری رکھیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہونے سے زیادہ بینک اکانٹ کو بحال کرانا زیادہ اہم ہے جس کے لئے ہم بھرپور کوشش کررہے ہیں کمیٹی کے سربراہ جسٹس لودھا کا کہنا ہے کہ بورڈ روز مرہ کے کاموں کے لیے پیسے نکال سکتا ہے، صرف دیگر فنڈز سے روکا گیا ہے، بی سی سی آئی معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کرے ۔یاد رہے کہ دو ہزار تیرہ میں انڈین پریمئیر لیگ میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے لودھا کمیٹی بنی جس نے کھلاڑیوں پر پابندی کے ساتھ بی سی سی آئی کے لیے کئی سفارشات مرتب کیں جس میں کہا گیا تھا کہ آئی پی ایل اور نیشنل میچز میں پندرہ دن کا وقفہ رکھا جائے،آئی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈز میں ترمیم کی جائے کمیٹی نے سفارشات پر عمل کرنے کے لئے تیس ستمبر دو ہزار سولہ کا ٹائم دیا گیا تھا جس پر مکمل عمل نہیں کیاگیا جس پر لودھا کمیٹی نے بھارتی بینکوں کو خط لکھ کر کسی قسم کی ٹرانزیکشن سے روک دیا ہے۔واضح رہے کہ کیوی ٹیم بھارت میں دو ٹیسٹ کھیل چکی ہے جب کہ اب بھی اسے ایک ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنا ہیں۔جاری نیوزی لینڈ کا دورہ فوری طور پر منسوخ ہوجانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کرپشن کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہیں کیا تھا جس کےباعث بھارتی کرکٹ بورڈ کا اکاؤنٹ منجمد کر دیا گیا ہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کو صرف روز مرہ کے کاموں کیلئے پیسے نکالنے کی اجازت دی گئی ہے، کمیٹی کے اس اقدام کے باعث بھارت میں موجود نیوزی لینڈ کی ٹیم تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے گی اور قوی امکان ہے کہ کیویز کا دورہ بھارت منسوخ ہوسکتا ہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے نیوزی لینڈ کی سیریز منسوخ ہونے سے زیادہ بینک اکاؤنٹس بحال کرانا زیادہ اہم ہے جس کیلئے کوشش کررہے ہیں،کمیٹی کے سربراہ جسٹس لودھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی روز مرہ کے کاموں کیلئے پیسے نکال سکتا ہے ، اسے صرف دیگر فنڈز استعمال کرنے سے روکا ہے ، بھارتی کرکٹ بورڈ اس معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کرے ۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے حکام نے میڈیا کو بریف کیا ہے کہ دورہ منسوخ کرنے کافیصلہ کرنے کے لئے بھارتی حکام کی جانب سے باقاعدہ جواب کا انتظار ہے جس کےبعد اس سلسلے میں باقاعدہ فیصلہ کیا جائے گا۔
اسی لودھا کمیشن رپورٹ کے تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ برس انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے ’ راہِ فرار ‘ کا عندیہ دے دیا ہے ، جس کیلئے لودھا کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کو جواز بنایا ہے۔کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدرانوراگ ٹھاکر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی پیش کردہ اصلاحات کا مطالبہ بھارت کو آئندہ سال انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت سے محروم کر سکتا ہے۔15 دن تک کرکٹ نہ کھیلنے کی پابندی لگانے کا مقصد کھلاڑیوں کو آرام کا موقع فراہم کرنا ہے، بی سی سی آئی نے کہاکہ اس وقفے کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان کے ساتھ ہمیں کرکٹ کیلنڈر کو دوبارہ شیڈول کرنے جیسی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے گا، ٹھاکر نے کہا کہ لودھا کمیشن سفارشات کی روشنی میں ہمیں آئی پی ایل سے پہلے اور بعد 15 دن کا وقفہ دینا ہو گا۔لیگ سے قبل آسٹریلیا کے ساتھ سیریز ہے اور بعد میں چیمپئنز ٹرافی ہوگی، موجودہ صورتحال میں ہمیں آئی پی ایل اور چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، بی سی سی آئی نے گذشتہ دن ہونے والے اپنے اہم اجلاس میں ٹیم کو 15 دن کا وقفہ دینے کے ساتھ اہم سفارشات کو مسترد کردیا تھا، اس پر بھارتی سپریم کورٹ کے جج جسٹس ٹھاکر نے برہمی کا اظہار کیا تھا، بھارتی بورڈ اس معاملے پر 6 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں ایک رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کو لودھا کمیٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ انڈین پریمیئر لیگ 2017 کے بعد 15 دن تک ٹیم کا کوئی میچ نہ رکھا جائے، بورڈ نے اس کی مخالفت کر دی تھی، آئی پی ایل فائنل کے چند دن بعد ہی یکم جون سے چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہو جائے گا،موجودہ حکم نامے پر عمل کرنے کی صورت میں بھارت آئی سی سی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکے گا۔