ویسٹ انڈیز میں شعیب ملک کے نام کا ڈنکا بجنے لگا کیونکہ بات ہی کچھ ایسی تھی

4  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرشعیب ملک کے گن گانے لگے، انھوں نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کا کریڈٹ شعیب ملک کو دیدیا،ہولڈر نے کہاکہ صرف 40رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد آل راؤنڈر نے بھرپور جوابی حملے سے ہمارے بولرز کا اعتماد متزلزل کردیا، انھوں نے اننگز میں اہم موقع پر بہت زیادہ باؤنڈریز سے میچ کا نقشہ بدلا، دباؤ میں آنے کے بعد ہمارے پیسرز اور اسپنرز اننگز کے آخر تک رنز کا سیلاب روکنے میں ناکام رہے۔مہمان کپتان نے کہا کہ اہم مرحلے پر سلیمان بین کوبولنگ دینے کا فیصلہ غلط نہیں تھا، اسپنر نے پہلے میچ میں سب سے بہتر کارکردگی دکھائی، ان کی لائن لینتھ بھی خراب نہیں تھی لیکن شعیب ملک نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے غیر معمولی بیٹنگ سے چھکوں کی برسات کردی، ہولڈر نے کہا کہ میں بابر اعظم کی صلاحیتوں کو 2 سال قبل ہی جان گیا تھا جب انھوں نے انڈر 19کرکٹ میں ہمارے خلاف شاندار سنچری جڑ دی تھی۔ان کا کہنا تھا لپ نوجوان بیٹسمین نے کنڈیشنز کے مطابق عمدہ بیٹنگ کی، انھوں نے کہا کہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہمیں آخری 20 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت تھی لیکن حریف بولرز نے مشکلات پیدا کردیں،شکست سے ہٹ کر اس میچ میں ہمارے لیے مثبت چیزیں بھی ہیں،الزاری جوزف نے ڈیبیو پر اچھی بولنگ کی،کریگ بریتھ ویٹ بہتر بیٹنگ کرتے دکھائی دیے، براوو اور سموئلز بھی رنز بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک اور سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق ملکی کپتان سلمان بٹ کے نام پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ڈرافٹ میں شامل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل ممکنہ طور پر 18 اور 19 اکتوبر کو دبئی میں ہو گا جس میں مائیکل کلارک اور سلمان بٹ کے ساتھ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم اور انگلش کپتان ین مورگن کے نام بھی ڈرافٹنگ کیلئے شامل کیے جائیں گے۔میکولم، مورگن، ایلکس ہیلز، جیسن روئے ، سٹورٹ براڈ، لاستھ مالنگا، مہیلا جے وردنے اور کیرون پولارڈ کے ساتھ مائیکل کلارک پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیے جائیں گے ،گولڈ کیٹیگری میں سب سے نمایاں نام سابق کپتان سلمان بٹ کا ہے ، ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے رچرڈ لیوی اور سری لنکا کے لاہیرو تھریما، انگلینڈ کے گیری بیلنس ،عادل رشید، معین علی اور جیمز اینڈرسن بھی اسی کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…