ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد آفریدی،سعید اجمل،پی سی بی نے فیصلہ کرلیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور(این این آئی ) پاکستان کرکٹ بورڈ قومی کرکٹرز کو تنخواہوں میں اضافے کے بغیر نیا سینٹرل کنٹریکٹ آئندہ ہفتے جاری کریگا،شاہد آفریدی اور سعید اجمل کے نام نئے کنٹریکٹ کی حتمی فہرست سے خارج کردئیے گئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست مکمل کرلی گئی ہے جس کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی شہریاخان دیں گے اور اس کا اعلان آئندہ کردیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ تیار کرنیوالی کمیٹی نے سابق کپتان شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو کنٹریکٹ سے فارغ کردیا ہے جبکہ ان دونوں کو ملنے والی مالی مراعات روکنے کا حتمی فیصلہ شہریارخان کرینگے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز احمد کو اے کیٹگری میں ترقی دیدی گئی ہے جبکہ اوپنر بلے باز شرجیل خان اور فاسٹ بالر سہیل خان ایک سال بعد سینٹرل کنٹریکٹ میں واپس آگئے ہیں۔ پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور اینکریمنٹ کے بغیر ہی پرانی تنخواہوں پر کرکٹرز کو نیا کنٹریکٹ دیا جائیگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…