ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

بہترین کارکردگی کا انعام،بابر اعظم اور عماد وسیم کو بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے محمد حفیظ ، ذوالفقار بابر اور افتخار احمد کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے قومی ٹیسٹ سکواڈ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بلے باز محمد حفیظ اور افتخار احمد کو ،لیفٹ آرم سپنر ذوالفقار بابر کو ٹیم سے ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے جبکہ سلیکٹرز بابر اعظم اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ممکنہ سکواڈ میں مصباح الحق ، یونس خان ، سرفراز احمد ، اسد شفیق ، سمیع اسلم ، اظہر علی ، محمد رضوان ، بابر اعظم ، عماد وسیم ، وہاب ریاض ، راحت علی ، محمد عامر ، سہیل خان ، یاسر شاہ ، شان مسعود اور عمران خان شامل ہو سکتے ہیں ۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان آج3 اکتوبر کو متوقع ہے جبکہ مصباح الیون 5 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے دبئی میں شروع ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…