اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہاہے کہ ٹیم پاکستان کھیل کے تینوں فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش شکست دے گی ۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت بہت سے مسائل میں گھری ہوئی ہے ٗیہی وجہ ہے کہ وہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق نہیں کھیل رہی ،جبکہ ٹیم پاکستان کا کھیل غیر معمولی ہے اور جیت سے اس کے اعتماد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ گرین شرٹس سیریز نوصفر سے جیتنے میں کامیاب ہوگی، ان کے خیال میں پاکستانی کوچ مکی آرتھر انہی کی تجاویز پر عمل پیرا ہیں کیونکہ کہ انہوں نے نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کے ساتھ فٹنس اور فیلڈنگ پر توجہ دینے پر زور دیا تھا۔نوجوان کھلاڑیوں عماد وسیم،حسن علی اور محمد نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی خود کو منوا رہے ہیں،ان کا مزید کہناتھاکہ وہ کوچنگ کو مس تو کر رہے ہیں لیکن کمنٹری میں ان پر کوئی دباؤنہیں ۔
ٹیم پاکستان کھیل کے تینوں فارمیٹ میں ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش شکست دے گی ٗ وقار یونس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سکول مزید 4 دن بندحکومت کا ایک اور اہم فیصلہ سامنے آ گیا
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
خوشخبری ،نئے گھریلو گیس کنکشن کے لیے اہم اعلان
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر کس کے کہنے پر بنایا گیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر
-
ڈالر کے 250 روپے سے نیچے آنے کے قوی امکانات ہیں، ملک بوستان کا دعویٰ
-
16 جنوری سے 23 جنوری تک بارش اور برفباری کا امکان















































