منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

شارجہ ،پاکستان نے دوسرا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے دوسرے ایک میچ میں انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیزکو 59رنز سے شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور شرجیل خان کے ساتھ میدان میں اترے۔ پاکستان کا سکور ابھی 40 رنز پر ہی پہنچا تھا کہ کپتان اظہر علی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہونے والے اظہر علی نے اس میچ میں بھی شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے فوری بعد شرجیل خان بھی ایک اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ شرجیل خان نے 24 رنز بنائے۔ اس کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے سکور کو 200 رنز تک پہنچایا۔ دونوں کھلاڑیو ں نے نصف سینچریاں بنائیں۔ بابر اعظم اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ پر 169 رنز کی ریکارڈ شراکت کی۔ پاکستان کا سکور 209 پر پہنچا تھا کہ شعیب ملک کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک 90 رنز بنائے۔ اس کے بعد بابر اعظم نے 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی پانچویں وکٹ 320 رنز پر گری۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عماد وسیم تھے جنہوں نے 11 رنز بنائے۔ اس کے بعد وکٹ کیپر سرفراز احمد نے بھی شاندار بلے بازی کی اور اپنی نصف سینچری کرنے میں کامیاب رہے۔ سرفراز احمد نے 60 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور ہولڈر دو، دو جبکہ نارائن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جبکہ ویسٹ انڈیزکی تمام ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی تواس طرح پاکستان نے دوسراایک روزہ میچ بھی اپنے نام کرکے سیزیزمیں 1۔2کی برتری حاصل کرلی ۔جبکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پچاس اووزمیں 7وکٹ کے نقصان پر278رنزبناسکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…