پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوپہلے ایک روزہ میچ میں شکست دیدی

30  ستمبر‬‮  2016

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے سلسلے کا پہلا میچ پاکستان نے جیت لیااورپاکستان نے ویسٹ انڈیزکو 111رنزسے شکست د ے دی۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے بریتھویٹ اور چارلیس اوپننگ کی۔ تاہم چارلس 1 چھکے اور 1 چوکے کی مدد سے 21 گیندیں کھیل کر 20 رنز بنا کر عامر کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بریتھویٹ 1 چوکے کی مدد سے 38 گیندیں کھیل کر 14 رنز بنا کر حسن کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ براوو نے 28 گیندیں کھیل کر 12 رنز بنائے اور نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔سیموئلز نے 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 59 گیندیں کھیل کر 46 رنز بنائے اور وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ ریمڈن نے 1 چوکے کی مدد سے 16 گیندیں کھیل کر 8 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر اظہر علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد پولارڈ بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 1 چھکے کی مدد سے 7 گیندیں کھیل کر 9 رنز بنائے اور نواز کی گیند پر شرجیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد ہولڈر بیٹنگ کرنے آئے جو 1 کے انفرادی سکور پر عماد کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ کارلوس بریتھویٹ نے 2 چھکوں کی مدد سے 16 گیندیں کھیل کر 15 رنز بنائے اور محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نرائن 14 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے ہیں جبکہ بین نے 2 چوکوں کی مدد سے 10 گیندیں کھیل کر 11 رنز بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا لئے ہیں۔اس سے قبل جب پاکستان کی اننگزکاآغازکپتان اظہر علی اور شرجیل خان نے کیا اور کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے گیبریئل کی گیند پر ریمڈن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان کے پویلین جانے کے بعد شرجیل خان اور بابر اعظم نے ہراعتماد بیٹنگ کا آغاز کیا۔ شرجیل خان نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 43 گیندیں کھیل کر 54 رنز بنائے اور بین کی گیند پر نرائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 131 گیندیں کھیل کر 120 رنز بنائے اور بریتھویٹ کی گیند پر پولارڈ کے ہاتھون کیچ آؤٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے 12 گیندیں کھیل کر صرف 6 رنز بنانے اورآئوٹ ہوگئے۔ سرفراز احمد نے 1 چوکے کی مدد سے 45 گیندیں کھیل کر 35 رنز بنانےاور آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان نے 1 چوکے کی مدد سے 12 گیندیں کھیل کر 11 رنز بنانے کے بعد گیبرئیل کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ان کے بعد عماد وسیم بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 21 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے آئے جو 5 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے کہ فلڈ لائٹس فیل ہونے کے باعث میچ روک دیا گیا کچھ دیر بعد لائٹس ٹھیک ہو گئیں اور میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔ لیکن میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔عماد اور نواز دوبارہ بیٹنگ کرنے آ ئے تو عماد آوٹ ہوگئے اور انہوں نے 2 چوکوں کی مدد سے 24 گیندیں کھیل کر 24 رنز بنائے۔ وہاب ریاض صفررنزپرآوٹ ہوئے۔ محمد نواز 1 چھکے کی مدد سے 19 گیندیں کھیل کر 19 رنز بنانے کے بعد بریتھویٹ کی گیند پر ہولڈر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد عامر 3 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے اور حسن علی 2 کے انفرادی سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں پاکستان نے 49 اوورز کے اختتام پر 284 رنز بنائے لیکن چونکہ میچ کو 49 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا لہٰذا امپائرز کی جانب سے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا گیا جوکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پورانہ کرسکی اورپاکستان نے میچ 111رنزکی واضح برتری سے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…