بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔۔۔ آئی سی سی ایکشن میں آگئی ۔۔۔ بھارتیوں کیلئے اب تک کی سب سے بری خبر

datetime 29  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ( آن لائن )عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر سمیت بورڈ کے اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر سمیت بورڈ کے اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) میں جاری قانونی چپقلش کے سبب بورڈ پر آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور اگر سپریم کورٹ لودھا کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرتا ہے تو آئی سی سی بی سی سی آئی پر پابندی عائد کر سکتا ہے۔اگر ہندوستانی سپریم کورٹ لودھا کمیٹی کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے تمام آفیشلز کو عہدوں سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ منتظمین کا پینل تعینات کرتا ہے تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہندوستانی بورڈ پر پابندی لگانے میں حق بجانب ہو گا۔لودھا پینل کی سفارشات میں کہا گیا تھا کہ ‘بی سی سی آئی ہر قدم پر اصلاحات کے لیے رکاوٹ کھڑی کرتا تھا اور عدالت کی جانب سے جاری کئے احکامات کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے’۔عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر سمیت بورڈ کے اعلیٰ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔آئی سی سی قوانین کے مطابق کسی بھی بیرونی حکومتی یا سیاسی مداخلت کی صورت میں آئی سی سی ایکشن لینے کا مجاز ہے۔بورآڈ اراکین کی آزادی کے متعلق آئی سی سی کے قوانین کی شق 2.9 کے مطابق بیروی مداخلت خصوصاً اگر حکومت کی جانب سے کی جائے تو پھر رکن کیخلاف ایکشن لیا جا سکتا ہے۔اس شق کے مطابق اراکین کے انتخاب کیلئے آزادانہ شفاف الیکشن کرائے جائیں یا/اور تقرریاں ان کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین یا ایگزیکٹو باڈی کی جانب سے تعینات کیے گئے اراکین کے باہر سے نامزد کیے جائیں۔کسی بھی قسم کی بہرونی مداخلت کی صورت میں آئی سی سی اس ملک کی رکنیت معطل یا ختم کرنے کا مکمل اختیار رکھتا ہے۔ہندوستان کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے جسٹس آر ایم لودھا کی سربراہی میں ایک کمیشن قائم کرتے ہوئے بی سی سی آئی میں اصلاحات کے لیے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔جسٹس ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ‘ایسا لگتا ہے کہ بی سی سی آئی عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی کو جاری رکھے گا، ہم بورڈ کی جانب سے اس طرح کے رویے کا شکار رہے ہیں اور ہم بی سی سی آئی کے ان حربوں کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…