اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی سی بی نے شاہد آفریدی کو الوداعی میچ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے اعتراف کیاہے کہ الوداعی میچ کھیل کر گراؤنڈ سے رخصت ہونا چاہتاہوں اورپی سی بی مجھے الوداعی میچ نہیں دے رہا،بیٹ لہراکر اپنے پرستاروں کو آخری بار خداحافظ کہناچاہتاہوں،اتنے سال پاکستان کی خدمت کی ہے تومیرا حق بنتاہے کہ اچھے اندازمیں رخصت ہوں ۔اپنے ایک انٹرویو میں بو م بوم نے الوداعی میچ کھیلنے کی درخواست کی ایک طرح سے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ میں نے اپنے الوداعی میچ کے بارے میں پی سی بی چیئرمین شہریارخان ،چیف سلیکٹرانضمام الحق اور بورڈکے ایک اعلی افسر سے بات کی تھی لیکن اگلے ہی دن میڈیامیں میری ریٹائرمنٹ کا پلان چھپ گیا۔واضح رہے کہ کئی سابق کرکٹرز ٹیم میں جگہ نہ بننے کے باوجود کھلاڑی کو الوداعی میچ کھلانے کی روایت ڈالنے کی سخت مخالفت کررہے ہیں جبکہ بورڈبھی کم وبیش فیصلہ کرچکاہے کہ آفریدی کو الوداعی میچ کے بجائے الوداعی تقریب منعقد کرکے ہی بائے بائے ٹاٹاکیاجائے گا۔ سابق کپتا ن کا کہنا ہے کہ مجھ پر الزام ہے کہ میڈیا کو خبریں میں دیتا ہوں،مجھے بدنام کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں کیا گیا تھاجبکہ ان کا نام اب سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی شامل نہیں،جس سے لگتا ہے کہ آفریدی اپنی اننگز پوری کرچکے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی کے مداحوں کاکہناتھاکہ وہ اپنے پسندیدہ سٹارشاہد آفریدی کوبھرپوراندازمیں الوداع کہہ کرکے ایک تاریخ رقم کردیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ شاہد آفریدی کی پاکستان کے لئے خدمات کوہمیشہ سنہری حروف میں لکھاجائے گا۔