منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز، سرفراز احمد نے نہیں بلکہ نواز شریف نے جتوائے، وفاقی وزیر کا ایسا بیان کہ حیران رہ جائینگے

datetime 28  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ واش کا کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو دیدتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے جب ہماری ٹیم کے خلاف ریکارڈ اسکور بنایا تو وزیراعظم وہ میچ دیکھ رہے تھے،وزیر اعظم نے ٹیم کی بری حالت دیکھ کر مجھ سے نا خوشگواری کا اظہار کیا،جس پر ٹیم میں اوپنرز تبدیل کئے اب دیکھ لیں اوپنرز تبدیل ہونے سے کیا بہتری آئی، بھارت جنگ کی بجائے ہم سے کرکٹ میچ کھیل لے ۔وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔
وفاقی وزیر کھیل ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ انگلینڈ نے جب ہماری ٹیم کے خلاف ریکارڈ اسکور بنایا تو وزیراعظم وہ میچ دیکھ رہے تھے،جس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے فون کر کے ٹیم کی بری حالت دیکھ کر مجھ سے نا خوشگواری کا اظہار کیا اور کہا کرکٹ میں یہ کیا ہو رہا ہے، آپ کچھ کیوں نہیں کرتے۔ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ٹیم میں اوپننگ کا برا حال تھا، میں نے بات کی، اب دیکھ لیں اوپنرز تبدیل ہونے سے کیا بہتری آئی،اوپنرز نے زیرو پر ہی آؤٹ ہونا ہے تو میں جا کر کھیل لیتا ہوں،وزیر کھیل نے مذاق مذاق میں اسپیکر کو مخاطب کر کے بھارت کو کرکٹ کھیلنے کی آفر کر تے ہوئے کہا کہ آپ خود بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، وزیر داخلہ بھی کرکٹر رہے ہیں،ملکر بھارت سے کہتے ہیں فوجوں کی بجائے ہم سے کرکٹ میچ کھیل لے۔ ‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…