اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) شاہد خان آفریدی نے شکوہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ انہیں الوادعی میچ نہیں دے رہا یہ میرا حق ہے۔ شاہد آفریدی پی سی بی کے رویے سے ناخوش ہیں۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے پاکستان کی اتنی خدمت کی ہے میرا حق بنتا ہے کہ میں گراؤنڈ سے رخصت ہوں اور بورڈ مجھے آخری میچ دے۔ میں بیٹ لہرا کر اپنے پرستاروں کو آخری بار خد حافظ کرنا چاہتا ہوں۔ آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنے الوادعی میچ کے بارے میں پی سی بی چیئر مین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر سے بات کی تھی اگلے دن میری ریٹائرمنٹ کا پلان چھاپ دیا۔ مجھ پر الزام ہے کہ میں میڈیا کو خبریں دیتا ہوں۔ لیکن میری خبروں سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا۔ میری ریٹائرمنٹ کی خبر آنے سے پلان قبل از وقت لیک ہوگیا اور مجھے آخری میچ نہیں دیا جا رہا۔شاہد آفریدی کا الوداعی میچ کھیل کر بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کا خواب پورا نہ ہوسکا اور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کر کے انھیں الوداع کہنے کی تیاری کرلی ہے۔