اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدنے ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ تفصیل کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوینٹی کی کپتانی سنبھال کر لگاتار چار میچز جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ سرفراز احمد پاکستان کے وہ پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے قیادت سنبھالتے ہی چار میچز جتوا ڈالے۔ قبل ازیں کسی بھی ون ڈے سیریز میں 300رنز سکور کرنے والے چوتھے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔۔29سالہ سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں 1سنچری اور 2نصف سنچریوں کی مدد سے 300رنز سکور کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا،ان سے قبل سری لنکا کے کمار سنگاکارا(372)، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرز(367،329) اور کوئنٹن ڈی کاک (326،318) یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں سرفراز احمد نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے 300رنز بنانے والے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ، ان سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن (454)،سابق ا?سٹریلوی آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز(365) اورسری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز(316) اس پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 300سے زائد رنز بناچکے ہیں۔