کراچی (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے انکشاف کیاہے کہ ان کی والدہ نے اس وقت ایک چودہ سالہ لڑکی سے شادی کرنے کا پروگرام بنالیاتھا جب وہ 32سال کے تھے جبکہ وہ لڑکی رشتے میں بیٹسمین کی کزن تھی۔ایک نجی ٹی وی چینل پر وسیم اکرم کے ساتھ پروگرام میں بات چیت کے دوران یونس خان نے انکشاف کیا کہ میری والدہ نے مجھے ایک لڑکی کی تصویر دکھاتے ہوئے کہاکہ تمہاری اس لڑکی سے شادی ہوگی ،وہ 14سال کی لڑکی تھی تو میں نے اپنی والدہ سے کہاکہ میں 31،32سال کا باباہوں تو میری کمسن لڑکی سے شادی کیسے ہوسکتی ہے۔ماں پھر بھی نہ مانی تو پھر میں وہاں سے بھاگ گیا۔اسی پروگرام میں یونس خان نے پیارکے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ میں نے اپنے کھیل او اہل خانہ سے اتنا پیار کیا کہ اسطرح کے پیارکی جگہ ہی نہ بنی۔