لاہور(آئی این پی) سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے صدر بھارتی بورڈ انوراگ ٹھاکر کو اینٹ کا جواب پتھرسے دیدیا، انھوں نے کہاکہ پاکستان بھارت کو بھول کر دیگر ملکوں کے ساتھ کرکٹ پر توجہ دے، بھارت ہمیشہ دھوکا دیتا اور پاکستان سے ڈرتا ہے۔اس لیے جب بھی دونوں ملکوں میں کرکٹ کھیلنے کا موقع آئے وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے، میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے جاوید میانداد نے کہاکہ بی سی سی آئی کے صدر کا بیان بچکانہ اور اس کی کوئی اہمیت نہیں، یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر بھارتی حکومتی جماعت بی جے پی کے لیڈر بھی ہیں، انھوں نے چند روز قبل بیان دیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جاوید میانداد نے کہا کہ رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی20 سے قبل پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں۔اس کے باوجود پلیئرز بھارت گئے کیونکہ ہم اسپورٹسمین ہیں، نامساعد حالات دیکھ کر پچھلے دروازوں سے نکل جانے کی کوشش نہیں کرتے، سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ ان لوگوں سے بھرا پڑا ہے جن کے اپنے مفادات ہیں، موقع آنے پر یہ قدموں میں گر جاتے ہیں لیکن جب ان کے مقاصد پورے ہو جائیں تو اس طرح شو کرنے کوشش کرتے ہیں جیسے آپ کو جانتے ہی نہ ہوں، ماضی کے عظیم بیٹسمین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف یواے ای میں جاری سیریز میں ٹوئنٹی20ٹیم اورکپتان سرفراز احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم عالمی چیمپئن سے کئی گنا بہتر ہے،گرین شرٹس کو سیریز میں کلین سویپ کرنا چاہیے۔ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ قومی ایک روزہ ٹیم میں بہتری لانے کیلیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو بہتر کرنا ہوگا، انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں مایوس کن کارکردگی کا قصور وار صرف کپتان اظہر علی کو ٹھہرانا ٹھیک نہیں، ویسٹ انڈیز سے سیریز کے دوران ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے غیرمعمولی کھیل پیش کرنا ہوگا۔جاوید میانداد کے بیان پر بھارتی میڈیا اورکرکٹرز نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور بھارتی میڈیا پرجواب میں داؤدابراہیم کے ساتھ میانداد کے تعلقات پرشدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیاہے۔
دھوکے باز،جاوید میانداد نے کھری کھری سنادیں،بھارت میں ہنگامہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































