منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

کرکٹ کا عالمی تاج،بھارت کا ایک اور خواب پاکستان نے توڑ دیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2016 |

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،پاکستان بدستور پہلے ،بھارت دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ پہلے ،کین ولیمسن دوسرے ، جوئے روٹ تیسرے اور یونس خان 5ویں نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ ترقی پا کر10ویں نمبر پر آگئے ہیں،باؤلنگ رینکنگ میں ڈیل اسٹین پہلے ،ایشون دوسرے ، جیمز اینڈرسن تیسرے اور یاسر شاہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔آل رانڈرز کی کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ،جس کے مطابق بہترین بلے بازوں میں906پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے اسٹیو استھ ہی براجمان ہیں۔ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کے879پوائنٹس ہیں۔ ٹیسٹ بلے بازوں میں878پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر انگلینڈ کے جوروٹ جبکہ جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ847پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔پاکستان کے یونس خان پانچویں پوزیشن پر ہیں اوران کے پوائنٹس 845 ہیں۔ چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ہیں۔ آسٹریلیا کے اے سی ووگز ساتویں اور ان کے ہم وطن ڈیوڈ وانر آٹھویں نمبر پرہیں۔ انگلینڈ کے کک نویں جبکہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ ترقی پا کر دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی بالر کی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اسٹین گن کے نام سے مشہور ڈیل اسٹین ہیں اور ان کے پوائنٹس 878 ہیں۔ بھارت کے ایشون 871 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ، انگینڈ کے جیمز اینڈرسن 870 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ انہی کے ہم وطن اسٹیورٹ براڈ 836 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں۔ پانچویں نمبر پر سری لنکا کے جادوگراسپنر ہیرانگا ہیراتھ ہیں جن کے پوائنٹس 831 ہیں جبکہ پاکستان کے مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ 806 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرہیں۔ ساتویں نمبر پر بھارت کے جدیجا، آٹھویں پوزیشن پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارس، نویں نمبر پر نیوزی لیند کے ویگنر اور ان کے ہم وطن بولٹ دسویں پوزیشن پر ہیں۔آل رانڈرز کی کیٹیگری میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بناسکا۔ بھارت کے ایشون بدستور پہلے، بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے، بھارت کے رویندرا جدیجا تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھے اور پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…