پاکستان نے کلین سویپ کردیا

27  ستمبر‬‮  2016

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کرکلین سویپ کردیا۔پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پربیٹنگ کی ۔تفصیلات کے مطابق سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پربیٹنگ کی ۔ ورلڈ چیمپئنز کو تیسرا اوور مہنگا پڑا ۔ عماد وسیم نے دوسری اور پھر تیسری گیند پر دو وکٹیں اڑا دیں۔ اوپنر جونسن چارلس پانچ رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ نئے بیٹسمین والٹن صفررنزپرآوٹ ہوگئے ۔جبکہ بیٹسمین اندرے فلیچر تھے جو 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ 31 کے مجوعی اسکور پر ڈیوائن براوو 11 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بنے۔ پانچویں آؤٹ ہونیوالے کھلاڑٰی پوران تھے جو محمد نواز کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 103 بنائے اورپاکستانی ٹیم کوجیت کےلئے 104رنزکاہدف دیا۔ قومی ٹیم کے ٹی ٹوینٹی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔میچ میں سب سے عمدہ بائولنگ عمادوسیم نے کی جنہوں نے3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔جبکہ اس سیریزمیں تین میچوں میں 9وکٹیں حاصل کرکے ایک نیاریکارڈقائم کردیااورتین میچوں میں صر ف55رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمادوسیم کوتین میچوں کے دوران صرف چوکے لگے جبکہ عمادوسیم مین آف دی میچ اورمین آف دی سیریزقرارپائے ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 104رنزکاہدف 15.1اوورمیں حاصل کرلیا۔اس سے قبل پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا اس موقع پر کہنا تھا تین صفر سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے اور کلین سوئپ کیلئے حوصلے بلند ہیں اورتیسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد سرفرازاحمدکاسیریزمیں کلین سویپ کاخواب پوراہوگیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…