پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

اظہر علی نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تسلیم کر کے شائقین کے دل جیت لئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستا ن ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں تاریخ کا سب سے زیادہ ٹوٹل بننے پر اپنی غلطیوں کا اعتراف کر تے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میں وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار اور بلے بازوں کیلئے جنت تھی ، ہم نے دبا ؤمیں غلطیاں کیں جس سے انگلینڈ کو بہت زیادہ رنز بنانے کے لیے کھلی چھٹی ملی۔ اپنے ایک انٹرویومیں اظہر علی نے کہا کہ رنز کی رفتار کو پاکستان کی جانب سے بہتر فیلڈنگ کے ذریعے روکا جاسکتا تھا۔ اظہرعلی نے اعتراف کیا کہ ‘ہم نے دو وکٹیں نو بال میں حاصل کیں اور مواقع ضائع کردیے، ایک مضبوط بیٹنگ کے خلاف آپ اس طرح کی غلطیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد مصباح الحق کی جگہ قومی ٹیم کی کمان سنبھالنے والے اوپننگ بلے باز اس میچ کی غلطیوں کو بیان کرنے میں بالکل نہیں ہچکچائے کہ ‘ٹیبل پر سب سے بڑا مجموعہ ترتیب پاچکاتھا’۔شرجیل خان نے پہاڑ جیسے ہدف کا حوصلہ بخش جواب دیا اور دوسرے اوپنر سمیع اسلم اور کپتان کے ابتدائی 10 اوورز میں پویلین لوٹنے کے باوجود 30 گیندوں پر 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 58 رنز بنائے۔شرجیل خان کی مدد سے پاکستان نے ابتدائی 10 اوورز میں83 رنز بنائے لیکن مڈل آرڈر اننگز کو بہتربنانے میں ناکام ہوا۔اظہرعلی نے کہا کہ اگر آپ نے دیکھا ہوتو ہم نے اچھا آغاز کیا ،تاہم انھوں نے واضح کیا کہ جب آپ کو شروع سے ہی 8سے 9 رنز کی اوسط برقرار رکھنا ہو تو بڑا دباہوتا ہے۔پاکستان کو اس میچ میں 169 رنز سے شکست ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…