بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ ،ابتدائی فہرست تیار ،نام سامنے آگئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹرز کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ آئندہ ماہ جاری کئے جائیں گے ،28کھلاڑیوں کو ماہوار تنخواہ دی جائے گی ، ابتدائی فہرست میں بڑے بڑے نام غائب ہوگئے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیا سینٹرل کنٹریکٹ فٹنس مسائل اور کیریئر کے اختتام پر کھڑے قومی کرکٹرز کے لئے بری خبر لا رہا ہے ۔ سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ پہلی فہرست میں بوم بوم شاہد آفریدی ، سعید اجمل ، فواد عالم ، حارث سہیل ، عمر امین اور صہیب مقصود کے نام پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ ٹی ٹونٹی کپتان سرفراز کے ستارے عروج پر ہیں ۔ انہیں شاہد آفریدی کی جگہ کیٹگری اے میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم بھی ایک درجہ ترقی کے ساتھ بی کیٹگری میں جگہ پا رہے ہیں ۔ محمد عامر ، سہیل خان ، حسن علی ، محمد نواز ، شرجیل خان اور خالد لطیف نئے کنٹریکٹ میں جگہ پائیں گے ۔ کمیٹی کھلاڑیوں کی فہرست جلد بورڈ کے حوالے کرے گی اور حتمی منظوری کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ان ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…