منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

نفرت کی آگ کھیلوں کو بھی جلانے لگی ۔۔بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستان کیخلاف محاذ سنبھال لیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹرز بھی پاکستان کے خلاف نفرت کی بولی بولنے لگے، سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے مداخلت رکنے تک باہمی مقابلوں کا نام نہیں لینا چاہیے، چیتن شرما نے کرکٹ اور فلموں سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کردینے کا مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر سیاسی کشیدگی کا نزلہ کرکٹ پر گرانے میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں، انھوں نے اپنی حکومت کا موقف دہراتے ہوئے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے باہمی سیریز کو ناممکن قرار دیا تھا، گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹرز بھی ان کی ہمنوائی کرتے نظر آئے، سابق کپتان سارو گنگولی نے کہا کہ شائقین روایتی حریفوں کے میچز دیکھنا چاہتے ہیں، مگر ماضی میں بھی اس نوعیت کے حالات پیدا ہونے پر کرکٹ مقابلے منسوخ ہوتے رہے ہیں،سرحد پار سے مداخلت جاری رہنے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں کہ دونوں ملکوں کے مابین میچز ہوں، اگر پاکستان باہمی مقابلوں کا انعقاد چاہتا ہے تو اسے سرحد پار سے مداخلت کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرنا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میں اچھی طرح آگاہ ہوں کہ انوراگ ٹھاکر کس تناظر میں بات کررہے ہیں،ان کا موقف درست ہے کہ امن و سلامتی کو خطرات میں ڈالنے والے ملک سے کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی، 2 بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر چیتن شرما نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، پڑوسی ملک کے ساتھ دیگرکھیلوں اور فلموں سمیت تمام شعبوں میں روابط ختم کردینا چاہیئں،دہشت گردوں کی حمایت جاری تک کسی بھی قسم کا تعلق رکھنے کی ضرورت نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…