لاہور( این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بالر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ پانچ سال کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سلیکشن میں مسائل کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑا، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑ اتویہ پاکستان کرکٹ کیلئے شرمناک دن ہوگا۔لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو نیچے لانے میں بورڈ کا بھی کافی عمل دخل ہے۔گزشتہ پانچ سال میں سلیکشن کمیٹی نے جو فیصلہ کئیوہ آج سامنے آرہے ہیں۔عبدالرؤف نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع نہ دینے اور پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینے کے باعث پاکستان کرکٹ آئی سی سی رینکنگ میں نیچے آتی گئی۔پاکستان جیسے بڑے کرکٹنگ ملک کا ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا شرمناک بات ہوگی۔سابق فاست بالر نے کہا کہ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اچھی سیریز کھیل لے تو کوالیفائنگ راؤنڈ نہ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی رینکنگ بھی بہتر ہوجائے گی