جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پہلاٹی ٹوئنٹی ،پاکستان نے ویسٹ انڈیزکوشکست دیدی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو9وکٹ سے شکست دیدی ۔پاکستان نے ویسٹ انڈیزکی طرف سے دیاگیاہدف 1وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لوئس اور جانسن چارلس نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم ابتداء میں ہی لوئس اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں صرف ایک رن بنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ باؤنڈری کے قریب محمد نواز نے ان کا کیچ لیا۔ ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 11 رنز تک ہی پہنچا تھا کہ اس کی دوسری وکٹ بھی گر گئی۔ یہ وکٹ بھی عماد وسیم کے حصے میں آئی جنہوں نے آندرے فلچر کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ فلچر صرف 2 رنز ہی بنا سکے۔ اس کے فوری بعد مارلن سیموئل بھی عماد وسیم کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے صرف 4 رنز بنائے۔ اس کے بعد محمد نواز نے بھی اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرکے شائقین کرکٹ کو بہت محظوظ کیا۔ انہوں نے جانسن چارلس کو بولڈ کیا، جو صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔ نوجوان حسن علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں نکولس پوران کو آؤٹ کر دیا۔ گیارہویں اوور میں ویسٹ انڈیز کا سکور ابھی 47 تک پہنچا تھا کہ اس کی چھٹا کھلاڑی بھی آؤٹ ہو گیا۔ یہ وکٹ بھی عماد وسیم کے حصے میں آئی جنہوں نے پولارڈ کو خوبصورت گیند پر بولڈ کرکے پویلین روانہ کر دیا۔ پولارڈ نے 9 رنز بنائے۔ اس کے بعد ساتویں کھلاڑی بھی عماد وسیم کا ہی شکار بنے۔ عماد وسیم کی گھومتی گیند پر سوئپ شارٹ کھیلنے کی کوشش میں براتھ ویٹ بغیر کوئی سکور بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ خالد لطیف نے ان کا آسان کیچ لیا۔ خیال رہے کہ عماد وسیم پاکستان کی جانب سے پہلے سپنر ہیں جنہوں نے ٹی ٹونٹی میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ عماد وسیم نے اپنے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے نرائن تھے جو غیر ضروری سکور لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گئے۔ نرائن صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ خالد لطیف نے انھیں رن آؤٹ کیا۔ آخری وقت میں ڈیوائن براوؤ اور جیروم ٹیلر نے گرتی ٹیم کو سہارا دیا اور سکور کو 100 تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ تاہم 114 کے سکور پر ٹیلر بھی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ٹیلر نے 21 رنز بنائے جبکہ سہیل تنویر نے انھیں بولڈ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی براوؤ تھے جنہوں نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ ان کی وکٹ بھی سہیل تنویر نے لی۔ یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ پانچ اوورز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 5 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے۔ سہیل تنویر نے 2 جبکہ محمد نواز اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔جبکہ پاکستان نے یہ آسان ہدف 1وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔پاکستان کی طرف سےپاکستان کی طرف سے بازام اورخالدلطیف نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیاجبکہ بازام میں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نصف سنچری سکور،خالدلطیف نے 41سکورپرناٹ آوٹ رہے جبکہ شرجیل خان واحدکھلاڑی تھے جو21رنزبناکرآئوٹ ہوئے اس طرح پاکستان نے پہلاٹی ٹوئنٹی میچ 9وکٹوں سے جیت لیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…