منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میں ریٹائر ہو جائوں گا مگر میری ایک شرط ہے۔ ۔۔! سعید اجمل نے حیران کن بات کہہ دی

datetime 23  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز آف سپنر سعید اجمل نے ریٹائرمنٹ کیلئے شرط رکھ دی،آف سپنر کا کہنا ہے کہ پی سی بی مجھے 6، 7میچز کھیلنے دے، بہتر پرفارم نہ کرپایا تو بغیر کوئی مراعات لئے خود ہی چلا جاؤں گا ،میں سو فیصد فٹ ہوں اور باآسانی دو سے چار سال تک مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، اگر میری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کوئی بات نہیں، میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کو کامیابی دلاسکتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکلاس اسپنر سعید اجمل کوالوداعی میچ کھلانے کی پلاننگ کررہاہے جبکہ آف اسپنر کے ارادے کچھ اور ہیں جو کسی بھی طرح کم بیک کرنے کی ہار ماننے کیلئے تیارنہیں ہیں۔
انہوں نے باعزت رخصتی کے حوالے سے قدرے قابل قبول شرط عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ 6،7 میچز کھیلنے دیں بہتر پرفارم نہ کرپایا تو بغیر کوئی مراعات لئے خود ہی چلا جاؤں گا۔ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کسی کھلاڑی کو جو ابھی ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتا، آپ کہیں کہ آپ کرکٹ چھوڑ دیں، میں الحمد اللہ ابھی خود کو بہت فٹ محسوس کرتا ہوں، میں باآسانی دو سے چار سال تک مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں، اگر میری ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تو کوئی بات نہیں، میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کو کامیابی دلاسکتا ہوں، مجھ سے پہلے کہا جاتا تھا کہ ڈومیسٹک میں کارکردگی دکھا کر میں ٹیم میں آسکتا ہوں، اللہ کے فضل سے میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھادی ہے، اب میری ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں؟ اس کافیصلہ سلیکٹرز کریں گے، میں نے اپنا کام کردیا ہے۔ اگر کسی کو میری ضرورت ہے تو ٹیم میں شامل کرے، نہیں ہے تو میں اپنی کرکٹ کھیل رہا ہوں اور جب تک سمجھوں گا کہ میں کرکٹ کھیل سکتا ہوں، کھیلتا رہوں گا۔
میری ریٹائرمنٹ کے بارے میں باتیں سن کر مجھے بہت افسوس ہوتا ہے، میں نے طویل عرصے تک بہترین کرکٹ کھیلی ہے،دنیا کا نمبر ایک بولر رہا ہوں،بڑی بات نہیں کرتا پھر موقع مل گیا تو پھر دیکھیں گے کہ میں دوبارہ نمبر ایک تک پہنچ جاوں گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…