پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

دو، تین ، چارنہیں بلکہ ۔۔۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے T-20 میں کتنے باؤلر کھلانے جارہا ہے؟ حیران کن رپورٹ

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن )ویسٹ انڈیز کی خطرناک بیٹنگ لائن پرپاکستان پہلے ٹی ٹوئنٹی میں تین فاسٹ بولرزاورتین اسپنرزکل ملا کر 6 باؤلرز سے حملہ آور ہوگا،انگلینڈ کو شکست دینے والی ٹیم میں دوتبدیلیوں کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے دبئی اسٹیڈیم میں جمعہ کوٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈین بلے بازوں کے طوفان کو تین فاسٹ بولرزاورتین اسپنرز سے قابو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تجربہ کار وہاب ریاض اورسہیل تنویر کے ساتھ نوجوان حسن علی پیس اٹیک سنبھالیں گے۔ آل راؤنڈرز عماد وسیم، شعیب ملک اور محمد نواز اسپنرزہوں گے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر اپنی نئی دلہنیا کے ساتھ دبئی پہنچ چکے ہیں۔ لیکن مینجمنٹ نے انہیں کم ازکم پہلے میچ میں آرام کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دورہ انگلینڈ کے اختتامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم کو نو وکٹوں سے آؤٹ کلاس کرنے والی ٹیم میں دوتبدیلیوں کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کی جگہ آل راؤنڈر محمد رضوان لیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین عمراکمل کی واپسی کا بھی امکان ہے۔ وکٹ کیپراور کپتان سرفراز احمد ،اوپنرز شرجیل خان ،خالد لطیف اوربابراعظم بیٹنگ کے مضبوط ستون ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…