اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بھارت پاس ٹیسٹ کرکٹ کی بہترین ٹیم بننے کا نادر موقع ہے اور ہوم سیزن اپنی بالادستی قائم کرنے کا بہترین موقع ہے۔27 سالہ کرکٹر نے بھارت کے ٹیسٹ کرکٹ میں 500ویں ٹیسٹ میچ سے قبل کہا کہ میرا موقف ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بہترین ٹیم کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں ٗبس ہمیں خود پر یقین کرنے کی ضرورت ہے اور انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے والے نوجوان کھلاڑیوں میں اسی چیز کی کمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ بے خوف ہو کر کھیلیں تو اکثر نتائج آپ کے حق میں برآمد ہوتے ہیں کیونکہ آپ وہ اضافی خطرہ لینے کیلئے تیار ہوتے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ اس ٹیم میں بہترین بننے کی تمام چیزیں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مستقبل میں کہاں کھڑی ہو گی، اس کی بنیاد ہم اس سیزن میں رکھیں گی ٗہم نے گزشتہ سال متحد رہتے ہوئے فتوحات حاصل کیں اور اب اس تسلسل کو برقرار رکھنا سب سے اہم چیز ہے۔
بھارت کے پاس زبردست موقع ہے کہ وہ ۔۔۔ ! ویرات کوہلی بھی میدان میں کود پڑے ۔۔ بڑی بات کہہ دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































