منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’یہ کھلاڑی پاکستانی ٹیم کی قسمت بدل دے گا‘‘ عظیم غیر ملکی کھلاڑی نے کس کرکٹر کے بارے میں کہا؟

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرنے والے آسٹریلیا کے سابق بلے باز ڈین جونز کہتے ہیں کہ شرجیل خان ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں اور کامیاب ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کی بدولت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی بہترپوزیشن کی پیش گوئی کی۔ڈین جونز راولپنڈی میں ایک نمائشی میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، نمائشی میچ میں ان کے ساتھ سابق عظیم باؤلر وسیم اکرم اور چارخاتون کھلاڑی بھی شامل تھیں۔جونز کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے انعقاد سے دنیا کے بہترین کھلاڑی اس جانب متوجہ ہوئے اور کم توقعات کے باوجود 2.6 لاکھ ڈالر منافع حاصل ہوا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مت بھولیے کہ ہندوستان ٹی ٹوئنٹی میں کیوں ایک اچھی ٹیم ہے، انھوں نے 8 یا 9 آئی پی ایل کے ٹورنامنٹ کرائے جو دومہینے تک چلتے ہیں جبکہ ان کے کھلاڑیوں نے اس دوران کوچز اور دیگر کھلاڑیوں سے بہت سیکھا ہے’۔ڈین جونز نے کہا کہ ‘ہم نے صرف ایک کامیاب پی ایس ایل منعقد کیا ہے اور اب اندازہ ہورہا ہے کہ اس سطح پر کیا نتائج حاصل ہوں’۔ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ‘یہ پاور، فٹنس کا کھیل ہے اور یہ ایسے باؤلرز کا کھیل ہے جو نپی تلی اور باقاعدہ دفاعی لائن و لینتھ پر باؤلنگ کرسکے اسی لیے بعض لڑکوں کو یہاں بہت زیادہ سیکھنا ہوتا ہے لیکن تین یا چارسالوں میں بہتری لاپائیں گے اور دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بن جائے گی’۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان پر بات کرتے ہوئے جونز نے کہا کہ ‘شرجیل آپ کے پاس اگلے دس سالوں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہے اور وہ دنیا کے اکثر باؤلرز کو تنگ کرے گا’۔ڈین جونز نے پاکستان کو ٹیسٹ کی نمبر ایک ٹیم بننے پر مبارک باد دی اور ملک سے باہر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…