جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

نمبر ون ٹیسٹ ٹیم عظیم بائولر کا پاکستانی ٹیم کو ان الفاظ میں خراج تحسین کہ جان کر خوش ہو جائیں گے

datetime 22  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چمپیئن شپ میس حاصل کرنا ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔وقاریونس نے کہا کہ ‘لاہور میں آئی سی سی سے میس وصول کرنا ایک ایسے ملک کے لیے تاریخی لمحہ تھا جہاں گزشتہ سات سالوں سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا گیا ۔وقار کا ماننا ہےکہ اس کامیابی پر ہر اس شخص کو داد دینی چاہیے جس نے اس پوزیشن کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔سابق کپتان نے کہا کہ ‘پوری ٹیم، کپتان مصباح الحق اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت ٹیم کے تمام کوچنگ اسٹاف کو تحسین پیش کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم اکثر 90 کی دہائی کی ٹیم کو پاکستان کی تاریخ کی بہترین ٹیم گردانتے ہیں لیکن ٹیم نے ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل نہیں کی۔سابق کوچ نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر نکتہ چینی کرنے والوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ‘پاکستان نے اپنی اکثر ٹیسٹ کرکٹ متحدہ عرب امارات میں کھیلی ہے۔وقاریونس نے رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کوچنگ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جبکہ پی سی بی میں جمع کرائی گئی ٹیم کی خفیہ رپورٹ عام ہونے پر حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔پاکستان ٹیم کے سابق عظیم باؤلر کا کہنا تھا کہ ‘ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں اپنے گھر میں کھیلتی ہیں اور موزوں پچز تیار کرتی ہیں لیکن پاکستان اپنے حق میں ایسا کچھ کیسے کرتا اس کے باوجود پاکستان نے اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں غیرجانبدار مقام پر کھیلی اور بہتر کھیلتے ہوئے ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں۔ایک روزہ ٹیم کی ناقص صورت حال پر بات کرتے ہوئے وقار نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کےمقابلے میں ہم ون ڈے میں جدید کرکٹ اپنانے میں بدقسمتی سے ناکام ہوئے ہیں جو اس طرز کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…