ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق اوپنر سے قسمت روٹھ گئی ۔۔۔ انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آتے آتے اچانک کیا ہو ا؟

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سابق کپتان اور میچ فکسنگ میں سزا پوری کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں واپسی کیلئے شدید مقابلے کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے  مطابق سلمان بٹ کا قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بھی رن ریٹ 90کے پاس ہی رہا۔ ایک دو میچوں میں انہوں نے اپنا سٹرائیک ریٹ سو کے لگ بھگ کیا لیکن ان کی یہ کارکردگی ان کی ٹیم میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان انٹرنیشنل کرکٹ کے مطابق خود کو نہیں ڈھال سکے۔ ان کو ٹیم میں واپسی کیلئے اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنانا ہوگا۔ اس وقت ون ڈے کرکٹ میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھی جا رہی ہے اور دنیا بھر کے کھلاڑی ٹی ٹونٹی کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی بہتات کے پیش نظر سلیکٹر بھی اس کھلاڑی کو سلیکٹ کرنے پر زور دیتے ہیں جس کا سٹرائیک ریٹ اچھا ہو۔اس میں کوئی شک نہیں کہ  سلمان بٹ نے نیشنل کپ میں رنز کئے ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کا سٹرائیک ریٹ اچھا نہیں رہا۔ اس بارے میں سلمان بٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…