پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شاندار لمحات!!ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست کارکردگی آئی سی سی نے یہ چیز اعزاز کے طور پر پاکستانی ٹیم کے حوالے کر دی

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ون بننے پر آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کے نمبر ون اعزاز ’گرز‘ سے نوازا گیا،آئی سی سی کی جانب سے سنہ 2003 میں اس عالمی درجہ بندی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستانی ٹیم اس فہرست میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔۔ٹیسٹ میں نمبر ون ٹیم بننے پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بورڈ کے دیگر حکام نے شرکت کی، تقریب میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن نے ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بننے پر قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم کی ٹرافی ’ گرز‘پیش کی۔اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آئی سی سی کی جانب سے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم کا اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2010 سے تمام میچز ملک سے باہر کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ کپتان اور لیڈر کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ہم نے ایک ٹیم بن کر کھیلا جس کا صلہ مل گیا ہے لیکن اب نمبر ون کی پوزیشن کو برقرار رکھنا ہمارے لیے چیلنج ہے۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آئی سی سی ڈیو رچرڈ سن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں کرکٹ سمیت بہترین بولنگ کا ٹیلنٹ موجود ہے جب کہ نمبر ون بننے کے لیے تسلسل لانا ہوتا ہے اور مصباح الحق کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی خواہش ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو لیکن پاکستان میں حالات بہتر نہیں لہذا امید ہے پاکستان میں جلد حالات بہترہوں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…