ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

گرین شرٹس نے دنیا میں اپنا لوہا منوا لیا ۔۔۔!زبردست اعزاز پاکستان کے نام

datetime 21  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دنیا کی نمبر ون ٹیم ہونے کی ٹرافی وصول کر لی ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم ، ٹیم پاکستان کوآئی سی سی کی جانب سے ٹرافی دینے کی تقریب لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوئی،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو گرز پیش کیا ۔آئی سی سی ٹرافی سات سال سے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے سے محروم ٹیم کی ان صلاحیتوں کا اعتراف ہیں جن کے تحت گرین شرٹس نے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا،اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان ایک سو گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سب سے اوپر ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اس وقت 111 پوائنٹس ہیں جو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کے بعد پاکستان کو حاصل ہوئے ، دوسرے نمبر پر بھارت 110 پوائنٹس کے ساتھ برآنجمان ہے جبکہ آسٹریلیا 108 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔ واضح رہے کہ مصباح الحق کی شاندار کارکردگی کے باعث عمران خان کی جانب سے مصباح الحق کو قومی ٹیم کے تمام فارمیٹس کا کپتان بنانے کا مطالبہ بھی سامنے آچکا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…