منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الوداعی میچ نہیں کھیلوں گا، سعید اجمل نے بورڈ کی پیشکش ٹھکرا دی، وجہ بھی بیان کر دی

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز گیند باز سعید اجمل نے کرکٹ بورد کی جانب سے الوداعی میچ کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں انہیں موقع دیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مایہ ناز آف سپنر نے کہا ہے کہ میں نے ٹیم میں واپسی کے لئے بہت محنت کی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں میری پرفارمنس سب کے سامنے ہے اور اس وقت میرا ون ڈے یا ٹی ٹوینٹی چھوڑنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں ہے لہذا مجھے بھی ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سنیل نارائن کی طرح موقع دیا جائے اگر میں پرفارم نہیں کر پاتا تو بے شک مجھے ٹیم سے نکال دیا جائے مگر میں نے ٹیم کی کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے اس کے صلے میں مجھے کم از کم ایک موقع ضرور ملنا چاہئے ۔

واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے لندن سے ٹویٹ کیا تھا کہ آفریدی اور سعید اجمل کو شاندار انداز میں الوداع کہنے کے لئے ایک نمائشی میچ منعقد کیا جائے گا۔ جس کے جواب میں سعید اجمل نے کہا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں وہ سب سے کامیاب باؤلر رہے ہیں لہذا انہیں ٹیم میں واپسی  کا ایک موقع ضرور دینا چاہئے ۔ حال ہی میں منعقدہونے والے کپ میں سعید اجمل نے 35 اوورز میں 220 رنز دے کر 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اس طرح وہ ٹورنامنٹ کے سب سے نمایاں باؤلر رہے۔

 

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…