پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان اور ویسٹ انڈیزسیریز کی تاریخ سامنے آتے ہی مکی آرتھرنے کھلاڑیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ، فیصلہ سنا دیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا ، باہمی مقابلوں سے قبل دونوں ٹیموں کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک 4 ٹی ٹونٹی کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 2 میچ کالی آندھی نے جبکہ 2 میچ گرین ٹیم نے جیتے ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل جمعرات کو خصوصی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی کپ کی رونمائی کی جائے گی، پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور ویسٹ انڈین قائد کارلوس براتھ ویٹ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے گزشتہ روز سے دورے آغاز پریکٹس سے کردیا، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور معاون کوچز جنہوں نے ٹیم کو جوائن کیا پریکٹس دیکھی، ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے شیڈول سے دو روز قبل ہی متحدہ عرب امارات پہنچ کر پریکٹس شروع کردی اور بھرپور ٹریننگ سیشن کے بعد اسپنر سیموئل بدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو آسان نہیں سمجھ سکتے۔گرین شرٹس نے بھی دبئی میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں، میزبان ٹیم نے فلڈ لٹس میں بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔
کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ عالمی چیمپئن کے خلاف اچھا مقابلہ ہوگا۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی کہتے ہیں کہ ٹیم اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیلے تو کامیابی مل سکتی ہے۔کل کو دونوں ٹیمیں پریکٹس کریں گی، جبکہ جمعرات کو خصوصی تقریب میں ٹی ٹوئنٹی کپ کی رونمائی کی جائے گی، پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور ویسٹ انڈین قائد کارلوس براتھ ویٹ ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔جمعرات کودونوں کپتان میڈیا کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز جمعہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے ساتھ شروع ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین اب تک 4 ٹی ٹونٹی کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 2 میچ کالی آندھی نے جبکہ 2 میچ گرین ٹیم نے جیتے ہیں ۔پاک، کیریبئن سیریز میں تین ون ڈے اوراتنے ہی ٹیسٹ بھی کھیلے جائیں گے، سیریز کا پہلا ڈیاینڈ نائٹ ٹیسٹ فلڈ لائٹس میں پنک بال سے ہوگا۔یہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…