بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سعید اجمل نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان کر دیا ، پی سی بی کی پیشکش مسترد

datetime 20  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ آف اسپنر سعید اجمل نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے الوداعی میچ کھیل کر یادگار انداز میں کرکٹ سے کنارہ کشی کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ سعید اجمل نے کہا میرا اس وقت ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، میں نے واپسی کیلئے بہت محنت کی ہے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے۔سعید اجمل حال ہی میں ختم ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے نو میچوں میں 11 کی اوسط سے 20 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے تھے جہاں انہوں نے 35 اوورز میں صرف 220 رنز دیے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی فٹنس ثابت کردی لہٰذا مجھے موقع ملنا چاہیے۔ اگر میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا تو کود چھوڑ کر چلا جاؤں گا۔
35 ٹیسٹ اور 113 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے سعید اجمل نے کہا کہ پورے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں بورڈ کے پاس ایک بھی اچھا آف اسپنر نہیں ہے۔دوسرا پر مہارت کی بدولت حریف بلے بازوں کو چکما دینے والے پاکستانی آف اسپنر نے کہا کہ سلیکٹرز نے انہیں فٹنس پر کام کرتے ہوئے ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کا کہا تھا، اب میں نے اپنی فارم اور فٹنس ثابت کردی ہے لہٰذا میں چھوڑ کر نہیں جا رہا اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ٹیم کو کئی فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کیا لہٰذا بورڈ کو مجھے ایک موقع ضرور دینا چاہیے جس طرح ویسٹ انڈیز سنیل نارائن کو دے رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…