نرجس نے میرے لئے بہت کچھ کیا،محمدعامر نے فینز سے بھی اپیل کردی

19  ستمبر‬‮  2016

لاہور (نیوز ایجنسی ) قومی ٹیم کے مایہ ناز باؤلر محمد عامر نے اپنی مہندی کے موقع پر فینز سے درخواست کی ہے کہ ان کی ہونے والی اہلیہ نے ان کے لئے بہت کچھ کیا ہے اب ان کی اپنے شائقین سے درخواست ہے کہ ان کی مستقبل کی کامباب اور خوشگوار زندگی کے لئے دعا کریں۔
تفصیلایات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی مہندی کی پروقار تقریب گزشتہ روز ایک مقامی فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ محمد عامر اور ان کی منکوحہ دونوں نے سبز رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔ جبکہ محمد عامر کے کزنوں نے ایک ہی رنگ کے ملبوسات زیب تن کر رکھے تھے ۔ مہندی کی تقریب میں ان کے کزنوں نے خوب ہلہ گلہ کیا اور بھنگڑے ڈالے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ میں نئی زندگی شروع کرنے جا رہا ہوں ، دعا ہے کہ اللہ نئی زندگی میں برکت ڈالے ۔ میری منکوحہ نرجس نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ، ہرمشکل وقت میں میرے ساتھ رہی ، ان کی سوچ بہت مثبت ہے ، اپنے فینز سے درخواست کروں گا کہ میری زندگی کی نئی انگز میں کامیابی کیلئے دعاکریں ۔ محمد عامر نے کہا کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔محمد عامر آج( منگل ) دولہا بنیں گے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب21ستمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کے لئے پی سی بی حکام اورکرکٹرزکو دعوت نامے بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…