جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوست ملک کا زبردست کارنامہ۔۔ چین نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیرا اولمپکس اختتام پذیر ، چین 107تمغوں کے ساتھ سرفہرست شمالی آئرلینڈ 64، یوکرائن 41تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا پیرالمپکس کی اختتامی تقریب میں گذشتہ روز حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایرانی پیرا سائکلسٹ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایرانی پیرا سائیکلسٹ 48 سالہ بہمن گلبارنزاد مردوں کی سی 5۔4 روڈ ریس کے دوران پیش آنے والے حادثے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے تھے۔پیرالمپکس انٹرنیشنل کمیٹی کے صدر سر فلپ کریون نے ایرانی سائیکلسٹ کی موت پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔انھوں نے کہا ہے کہ سائیکلسٹ کی موت پیرالمپکس پت حاوی رہی۔سر فلپ نے ریو کھیلوں کے انقعاد پر ریو کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی فراخدلی اور گرم جوشی پر انھیں پیرالمپکس کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا۔ایرانی پیرالمپکس کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’وہ ایک مثالی پیرالمپکس کھلاڑی تھے، جنھوں نے پیار اور توانائی کے ساتھ ایران کا نام پھیلانے کی کوشش کی اور ہم سب کو ان پر فخر ہے، اور آخر میں انھوں نے اس مقصد کے لیے اپنی جان دے دی۔‘اختتامی تقریب میں گلبارنزاد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اتوار کو ہی والی بال کے اختتامی مقابلوں میں ایران نے طلائی تمغہ جیتا تو پرچموں کو نصف سرنگوں کر دیا گیا تھا۔دوسری جانب پیرالمپکس کے منتظیمین کا کہنا ہے کہ اختتامی تقریب ’برازیل اور ریو ڈی جنیرو کے لیے ایک نیا موقع ہے۔‘اس دوران پیرالمپکس مشعل کو بجھا دیا گیا اور 2020 کے کھیلوں کے میزبان ٹوکیو کو پرچم تھما دیا گیا۔چین 107 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ 64 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ یوکرین 41 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…