لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے سربراہ اور پی سی بی بورڈ کے رکن نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی اوسعید اجمل کو الوادع کہنے کا اشارہ دے دیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نجم سیٹھی نے کہاہے کہ بورڈ آفریدی اور اجمل کو شاندار انداز میں الوداع کرے گا۔نجم سیٹھی نے کھل کر ٹیم اور مینجمنٹ کی جان آفریدی سے چھڑانے کا عندیہ دے دیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ شاہد آفریدی اور سعید اجمل کو شاندار انداز میں الوداع کرے گا، نجم سیٹھی کے مطابق آئندہ ہفتے آفریدی اور اجمل سے اس سلسلے میں ملاقات ہوگی۔ جبکہ دوسری جانب نجم سیٹھی کے بیان پر اسپنر سعید اجمل نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا اور بورڈ سے سوال کیا ہے کہ ” کیا میری کوئی عزت نہیں، کیا میں نے پاکستان کیلئے کچھ نہیں کیا”۔