جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت بڑا مقابلہ،تاریخ کا اعلان کردیاگیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ بی جبکہ تین روایتی حریف آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ گروپ اے میں شامل ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا، دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز اور دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، عالمی چمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 18 روزہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ رواں سال یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک ٹکٹیں خرید سکیں گے ٗ باقی ٹکٹیں اکتوبر میں فروخت کی جائیں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ ٗ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے ٗ فائنل 18 جون کو ہو گا، بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر 2015ء تک ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ رینکنڈ آٹھ ٹیموں نے ٹرافی کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…