منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

انگلش ٹیم میں پہلی بار چار پاکستانی کھلاڑی شامل

datetime 17  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس میں تاریخ میں پہلی بار چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ماہ سے شروع ہو نے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش  جس میں تین ایک روزہ اور دو ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے کے لئے تین نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں 19 سالہ اوپننگ بلے باز حسیب حمید اور آل راؤنڈر ظفر انصاری اور بین ڈکٹ شامل ہیں۔ سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے گیرتھ بیٹی کی بھی گیارہ سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔

حسیب حمید انگلینڈ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور اگر وہ چٹاکانگ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ہی برطانیہ کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل کرتے ہیں تو وہ 1949 کے بعد برطانیہ جانب سے 20 سال سے کم عمر میں نمائندگی کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ لنکا شائر کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان اوپنر رواں سال کے کاؤنٹی سیزن میں 52 کی اوسط سے 1129 رنز بنا چکے ہیں۔ انہیں ایلکس ہیلز کو دورے سے الگ کرنے کے بعد ان کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بنگلہ دیش کے دورے میں شامل نہیں ہیں۔

اس طرح اس دورے میں تاریخ میں پہلی بار چار پاکستانی نژاد کھلاڑی انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے جن میں معین علی، عادل رشید، حسیب حمید اور ظفر انصاری شامل ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…