جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان کا وہ کھلاڑی جو فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ650 وکٹیں لیکر بھی انٹرنیشنل ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا!!!بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 17  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن ) عبد الرقیب نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں تقریباً ساڑھے چھ سو وکٹیں حاصل کیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے بارے میں وہ ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ انسان سب سے لڑ سکتا ہے اپنی قسمت سے نہیں کرکٹ میں کارکردگی کی اہمیت اپنی جگہ لیکن قسمت کا عمل دخل بھی کم اہم نہیں۔قسمت مہربان ہو تو کرکٹر پر ٹیسٹ کرکٹ کے بند دروازے اچانک کھل جاتے ہیں لیکن اگر قسمت مہربان نہ ہو تو کرکٹر ٹیسٹ کرکٹ کے بہت قریب آکر بھی میدان سے باہر ہی رہتا ہے۔فرسٹ کلاس کرکٹر عبد الرقیب کے ساتھ یہی کچھ 80۔1979 کے دورہِ بھارت میں ہوا اور وہ کانپور ٹیسٹ میچ کھیلتے کھیلتے رہ گئے۔ گویا ایک بہت بڑی خوشی قریب سے گزرگئی۔’بھارت کے دورے پر جانے والی ٹیم میں اقبال قاسم اور عبدالقادر شامل تھے لیکن کپتان آصف اقبال کے کہنے پر ہی تیسرے سپنر کے طور پر مجھے سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ کانپور ٹیسٹ سے قبل ہونے والے سائیڈ میچ میں میں نے اچھی بولنگ کی تھی جس پر آصف اقبال نے ٹیسٹ میچ سے دو روز پہلے مجھ سے کہا کہ تم ذہنی طور پر تیار رہو۔ تم کانپور میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کروگے۔‘’جب کانپور ٹیسٹ کا وقت آیا تو ٹیم بن چکی تھی اور میں اس میں شامل تھا لیکن جب آصف اقبال اور سنیل گاوسکر ٹاس کے لیے جانے والے تھے تو آصف اقبال آدھے راستے پر پہنچ کر اچانک پلٹے اور مجھے آواز دی اور کہا کہ رقیب! تم یہ ٹیسٹ نہیں کھیل رہے ہو اور احتشام الدین سے کہو کہ فوراً تیار ہوجائے۔ یہ کہہ کر انھوں نے مجھے فوری طور پر قلم لانے کو کہا اور ٹیم شیٹ میں میرا نام کاٹ کر انھوں نے احتشام الدین کا نام لکھ دیا۔‘عبدالرقیب کپتان آصف اقبال کے اس اچانک فیصلے کو کانپور کی تیز پچ کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔’آسٹریلیا کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں بھارتی سپنرز شیو لعل یادو اور دلیپ دوشی نے وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن پاکستان کے خلاف سیریز میں جب بھارت کو پتہ چلا کہ عمران خان زخمی ہوگئے ہیں تو گرین پارک کی وکٹ پر گھاس رہنے دی گئی تھی۔‘

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…