اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا تاہم کرکٹر اس حادثے میں محفوظ رہے کیونکہ وہ ایک گھنٹہ قبل ہی ہیلی کاپٹر سے اتر گئے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے بعد شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر رابید امام سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے اپنے محفوظ ہونے کی اطلاع دی۔ آل راؤنڈر ایک اشتہار کی عکسبندی کیلئے ٹولیپ سی پرل بیچ ریسورٹ پر گئے تھے۔ شکیب الحسن صبح ساڑھے نو بجے کے بعد اپنی منزل پر پہنچے جس کے بعد ہیلی کاپٹر نے 5 مسافروں کے ہمراہ واپسی کیلئے اڑان بھری تاہم شکیب الحسن اس میں سوار نہ تھے اور یہ ہیلی کاپٹر تقریباً ساڑھے 10 بجے تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
حادثے کے بعد شکیب الحسن نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر رابید امام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ٹھیک ہوں لیکن ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی خبر سن کر جھٹکا لگا۔‘‘ شکیب الحسن اشتہار کی عسکبندی مکمل کر کے کل ڈھاکہ واپس آئیں گے۔ دنیا بھر میں موجود شکیب الحسن کے مداح ان کے صحیح سلامت ہونے پر خدا کے شکرگزار ہیں اور شکیب الحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں ۔
معروف کرکٹر شکیب الحسن کا ذاتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ‘ بنگلہ دیش سوگوار
16
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں